صوبہ بلوچستان میں موسلادھار بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے جس کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چار مرد اور پانچ بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں آٹھ بچے، ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں۔
بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث مجموعی طور پر ایک سو پچاس گھر متاثر ہوئے ہیں جن میں سے اٹھائیس گھر مکمل طور پر زمین بوس ہو گئے جبکہ ایک سو بائیس گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ہلاکتیں کیچ، ہرنائی، کوہلو اور لورالائی کے اضلاع میں ہوئیں۔ اس کے علاوہ جعفر آباد، کچھی اور ژوب میں بھی جانی و مالی نقصانات رپورٹ کیے گئے ہیں۔
متاثرہ اضلاع میں نصیر آباد، چمن، کوئٹہ، حب، آواران، لسبیلہ، پشین اور قلعہ عبداللہ شامل ہیں جہاں شدید بارشوں نے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں ضلعی انتظامیہ، فرنٹیئر کور اور پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں اور ریسکیو آپریشن کو تیز کر دیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے سال 2027 کے لیے 1 اعشاریہ 5 ٹریلین…
پاکستان میں ایندھن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد سندھ اور پنجاب کی صوبائی…
ایرانی قیادت نے گزشتہ ایک ماہ سے جاری ٹارگٹڈ حملوں اور کشیدہ صورتحال کے بعد…
پاکستان ٹینس فیڈریشن نے قازقستان کے شہر شمکنت میں منعقد ہونے والے ڈیوس کپ جونیئرز…
شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران…
پاکستان کے مختلف شہروں میں جمعہ کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے…