شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یکم اپریل 2026 کو ہونے والی اس کارروائی میں مارے جانے والے دہشت گردوں میں دو افغان شہری بھی شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں امیر حمزہ حقیار ولد عبدالکریم اور پکتیا افغانستان کا رہائشی امیر عبدالرحیم ولد زر ولی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ افغان طالبان ان عناصر کو پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
پاکستان نے اس صورتحال کے پیش نظر اپنی سرحدوں کی حفاظت اور داخلی سیکیورٹی کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ آپریشن غضب الحق کا بنیادی مقصد دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا خاتمہ، شہریوں کا تحفظ، ملکی سالمیت کو یقینی بنانا اور خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے۔
اعلیٰ حکام نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے…
خلیج فارس کے خطے میں جمعہ کے روز امریکی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ…
بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں اب تک…
اسلام آباد میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت…
اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے اپنے دورہ خلیج کے غیر اعلانیہ سلسلے کا آغاز…
تل ابیب میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈکوارٹر پر ایرانی حملے اور دھماکے کا…