وزیرِ اعظم شہباز شریف کا عوام کو بڑا ریلیف، پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی

اسلام آباد میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 80 روپے کی نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 378 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ یہ اقدام عالمی منڈی میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ عالمی سطح پر جاری معاشی بحران اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان کو بھی شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عام آدمی کی قوت خرید کو برقرار رکھا جا سکے۔

حکومت کی جانب سے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران قومی خزانے سے 129 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی ہے تاکہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جا سکے۔ وزیراعظم نے اس صورتحال کو ایک معاشی طوفان سے تعبیر کیا جس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات ناگزیر تھے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ اس فیصلے سے قبل صدر مملکت اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی گئی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی سطح پر جاری کشیدگی میں کمی آئے گی اور اس حوالے سے اسحاق ڈار سمیت اہم حکومتی شخصیات سفارتی سطح پر کوششیں کر رہی ہیں۔

ریلیف پیکیج کے تحت موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کے لیے بھی مراعات کا اعلان کیا گیا ہے جس میں پبلک ٹرانسپورٹ بسوں کو ماہانہ ایک لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی تاکہ کرایوں میں استحکام برقرار رہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ ٹرین کے اکانومی کلاس کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود یہ اقدامات عوام کو معاشی دباؤ سے نکالنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کر لیا

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملکی اور علاقائی صورتحال پر…

19 منٹس ago

کراچی سے اغوا ہونے والی تین سالہ بچی راولپنڈی سے بازیاب

راولپنڈی پولیس نے کراچی سے تاوان کے لیے اغوا ہونے والی تین سالہ بچی کو…

24 منٹس ago

امریکا ایک اور طویل جنگ کی جانب گامزن ہے، گورنر میری لینڈ ویس مور کا انتباہ

واشنگٹن: ریاست میری لینڈ کے گورنر ویس مور نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکہ…

1 گھنٹہ ago

ایران کا امریکا سے مذاکرات سے انکار، خطے میں جنگ بندی کی کوششیں تعطل کا شکار

ایران نے امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے صاف انکار کر دیا…

1 گھنٹہ ago

ساگیاں انڈسٹریل زون کو صنعتی حیثیت دینے کا مطالبہ، صوبائی وزیر کی یقین دہانی

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے صنعت کاروں کو یقین دہانی کرائی…

1 گھنٹہ ago

اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 6.3 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے…

2 گھنٹے ago