پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سمندری حدود کا دفاع ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ہے۔ یہ بات انہوں نے دوسرے پی این ملجم کلاس کوریٹ پی این ایس خیبر کی فلیٹ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع اہم تجارتی اور توانائی کی راہداریوں پر واقع ہے، جس کے پیش نظر ایک جدید اور متوازن بحری قوت کا قیام ناگزیر ہے۔ پی این ایس خیبر کی شمولیت سے ملکی بحری صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
ایڈمرل نوید اشرف نے معرکہ حق کا ذکر کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس دوران پاک بحریہ نے بھارتی طیارہ بردار جہاز کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کیا، جس کے بعد دشمن کو اپنے محفوظ ٹھکانوں میں پناہ لینی پڑی۔ یہ کارروائی اس بات کا واضح پیغام ہے کہ ملکی سمندری حدود کی طرف اٹھنے والی کسی بھی میلی آنکھ کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
نیول چیف نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور اعلیٰ ہتھیاروں سے لیس کیا جا رہا ہے تاکہ دشمن کے اہم اثاثوں اور تنصیبات کو ہدف بنایا جا سکے۔ پی این ایس خیبر کی شمولیت اور مستقبل میں ہنگور کلاس آبدوزوں کی شمولیت بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور اسٹریٹجک طاقت میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔
تقریب کے اختتام پر سربراہ پاک بحریہ نے پی این ایس خیبر کے عملے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے بحری سرحدوں کے محافظ اپنی ذمہ داریاں پوری مستعدی سے نبھاتے رہیں گے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…