Categories: Newsپاکستان

وزارت اطلاعات کا افغان ترجمان کے بے بنیاد دعووں کو مسترد کرنے کا اعلان

وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان حکومت کے ترجمان حمد اللہ فطرت کی جانب سے آپریشن غضب الحق کے حوالے سے کیے گئے دعووں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔

ترجمان وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے دہشت گرد انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے لیے ٹھوس اور درست کارروائیاں کی ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے آپریشنز کے ثبوت، ویڈیوز اور دیگر تفصیلات باقاعدگی سے جاری کی جاتی ہیں، جبکہ دوسری جانب ایک عادی پروپیگنڈا کرنے والی حکومت محض فرضی انفوگرافکس کا سہارا لے رہی ہے۔

وزارت نے موقف اختیار کیا کہ پوری دنیا اس بات کی گواہ ہے کہ بھارتی سرپرستی میں افغان طالبان اور ان کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ پاکستان میں کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ بنوں کے علاقے ڈومیل میں ہونے والا حالیہ بزدلانہ حملہ اس کی واضح مثال ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت دس شہری شہید ہوئے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان شہریوں کا مسلسل استعمال ایک تلخ حقیقت ہے، جس کے ناقابل تردید ثبوت عوامی سطح پر موجود ہیں۔ پانچ اپریل کو بلوچستان کے وزیر داخلہ کی کانفرنس میں بھی ان شواہد کو اجاگر کیا گیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی رپورٹس اس بات کی تصدیق کر چکی ہیں کہ افغان سرزمین پر دہشت گرد قیادت کو پناہ حاصل ہے اور متعدد دہشت گرد گروہ افغان طالبان کی سرپرستی میں پھل پھول رہے ہیں۔

حکومت پاکستان نے کہا کہ حمد اللہ فطرت اور افغان حکومت کے دیگر ترجمان مسلسل جعلی، پرانی اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز اور بیانات کا سہارا لے رہے ہیں۔ یہ پروپیگنڈا صرف ان کے بھارتی آقاؤں اور ان کے میڈیا نیٹ ورک کے لیے ہوتا ہے تاکہ حقیقت کو مسخ کیا جا سکے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 ہفتے ago