Categories: Newsپاکستان

کراچی بورڈ: میٹرک کے امتحانات اب 10 اپریل سے ہوں گے

کراچی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔ امتحانات جو پہلے سات اپریل سے شروع ہونا تھے اب دس اپریل بروز جمعہ سے شروع ہوں گے۔

چیئرمین بورڈ غلام حسین کے مطابق امتحانات کی تاریخ میں یہ تبدیلی طلبہ کے بہترین مفاد میں کی گئی ہے تاکہ انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

دوسری جانب پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے بورڈ انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ امتحانات کا التواء دراصل وقت پر ایڈمٹ کارڈز جاری کرنے میں ناکامی کا نتیجہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امتحانات کے التواء کی بنیادی وجہ امتحانی فارمز کا تاخیر سے جمع ہونا ہے۔ متعدد اسکول مقررہ تاریخ تک فارمز جمع کروانے میں ناکام رہے جبکہ گزشتہ تین روز کے دوران ہزاروں فارمز لیٹ فیس کے ساتھ جمع کروائے گئے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 ہفتے ago