Categories: Newsپاکستان

کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری، مختلف علاقے متاثر

کراچی میں گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

نئے شیڈول کے تحت صبح دس بجے سے دوپہر بارہ بجے تک اور سہ پہر تین بجے سے شام چھ بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ اسی طرح رات کے اوقات میں گیس کی بندش کا دورانیہ رات دس بجے سے صبح ساڑھے پانچ بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔

گیس کی بندش سے متاثرہ علاقوں میں ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، ملیر اور کھوکھرا پار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ لانڈھی، اورنگی ٹاؤن اور نارتھ کراچی میں بھی گیس کی قلت برقرار ہے۔

گلشن اقبال، ناظم آباد، گارڈن اور لیاقت آباد کے رہائشی بھی طویل لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صبح کے اوقات میں گیس کی عدم دستیابی کے باعث انہیں گھریلو امور اور ناشتے کی تیاری میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 ہفتہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 ہفتہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 ہفتہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 ہفتے ago