جرمنی: 17 سے 45 سال کے مردوں کے بیرون ملک قیام کے لیے نئے ضوابط پر کام شروع

جرمنی میں نافذ ہونے والے نئے عسکری قانون کے تحت 17 سے 45 برس کی عمر کے مردوں کے لیے تین ماہ سے زائد عرصے کے لیے بیرون ملک قیام کی صورت میں پیشگی اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس قانون کا مقصد ہنگامی صورتحال میں شہریوں کی نقل و حرکت کا ریکارڈ رکھنا اور عسکری صلاحیتوں کو مستحکم کرنا ہے۔

یہ قانون رواں برس جنوری سے نافذ العمل ہے تاہم اس کی شقیں حال ہی میں میڈیا میں آنے کے بعد بحث کا موضوع بن گئی ہیں۔ حکومتی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ جرمنی میں فوجی سروس بدستور رضاکارانہ ہے اور غیر ضروری انتظامی بوجھ سے بچنے کے لیے ان افراد کو استثنیٰ دینے کے حوالے سے ضوابط تیار کیے جا رہے ہیں جو طویل عرصے کے لیے بیرون ملک قیام کے خواہشمند ہیں۔

یورپی یونین کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں اس قانون کا اطلاق لاکھوں مردوں پر ہوتا ہے۔ اس قانون سازی کا بنیادی مقصد نیٹو کے اہداف کو پورا کرنا اور روس کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں جرمن فوج بنڈس ویئر کی افرادی قوت میں اضافہ کرنا ہے۔

جرمنی کا ہدف ہے کہ سال 2035 تک فعال فوجیوں کی تعداد کو ایک لاکھ 83 ہزار سے بڑھا کر دو لاکھ 60 ہزار تک پہنچایا جائے۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرز پہلے ہی ملٹری قیادت کو ہدایت کر چکے ہیں کہ ملک کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کو فوری طور پر مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اس قانون پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کا موقف ہے کہ اس قانون کے نفاذ سے عوام میں الجھن پیدا ہوئی ہے اور حکومت کو اس معاملے پر مزید وضاحت دینی چاہیے۔ وزارت دفاع نے فی الحال اس عمل کے حتمی طریقہ کار پر مزید تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 ہفتہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 ہفتہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 ہفتہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 ہفتہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 ہفتہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 ہفتے ago