اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان کی وکلاء سے ملاقات کرانے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے درمیان ملاقات کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے جیل حکام کو ہدایت کی ہے کہ کل بروز بدھ دوپہر دو بجے ملاقات کو یقینی بنایا جائے۔

عدالت عالیہ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس اور بانی پی ٹی آئی سمیت بشریٰ بی بی کی سزاؤں کی معطلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو کے پراسیکیوٹرز اور بیرسٹر سلمان صفدر نے اپنے دلائل پیش کیے۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے استدعا کی کہ اپیلوں پر مزید کارروائی سے قبل انہیں اپنے موکل سے جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔

چیف جسٹس نے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے جیل حکام کو سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا اور ریمارکس دیے کہ وکیل کی ملاقات کے بعد ہی اپیلوں کی سماعت کا شیڈول طے کیا جائے گا۔ عدالت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دلائل شروع ہونے کے بعد اپیلوں کا فیصلہ سات روز کے اندر کیا جائے گا۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے گزشتہ ہفتے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں اڈیالہ جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کروانے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بیس دسمبر دو ہزار پچیس سے بانی پی ٹی آئی کو اپنے وکلاء سے بامعنی ملاقات کا موقع نہیں ملا۔

وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تقریباً تین ماہ اور بارہ دن سے انہیں قانونی رسائی سے محروم رکھا گیا ہے، جس کے باعث اہم قانونی نوعیت کے مقدمات کی تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

جنگ زدہ حالات میں آزاد منڈی کے اصول غیر مؤثر ہو جاتے ہیں

گزشتہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عمل متوقع نتائج کے ساتھ مکمل…

5 منٹس ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند، برآمدی صنعتوں کے لیے حفاظتی اقدامات ناگزیر: صدر ایف پی سی سی آئی

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر…

55 منٹس ago

اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان کی وکلاء سے ملاقات کرانے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کے وکیل…

1 گھنٹہ ago

ایران جنگ: چین کی فریقین پر امن مذاکرات بحال کرنے پر زور

چین نے امید ظاہر کی ہے کہ متعلقہ فریقین امن کے موقع کو غنیمت جانتے…

1 گھنٹہ ago

روس: یوکرینی ڈرون حملے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک

روس کے علاقے ولادیمیر میں یوکرین کے ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان…

2 گھنٹے ago

پاکستان اور ترکیہ کے مابین اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین صدیوں پر…

3 گھنٹے ago