مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال: پاکستان سے 76 بین الاقوامی پروازیں منسوخ

اسلام آباد سمیت ملک بھر کے بڑے ہوائی اڈوں سے مشرق وسطیٰ جانے والی 76 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے دبئی، شارجہ، ابوظہبی، بحرین، کویت اور ریاض جانے والی متعدد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ اسی طرح لاہور سے کویت، ریاض، ابوظہبی، جدہ، فجیرہ، دمام اور دبئی جانے والی پروازیں بھی آج منگل کے روز روانہ نہیں ہو سکیں۔

اسلام آباد سے العین، فجیرہ، بحرین، شارجہ اور دبئی کے لیے پروازوں کا سلسلہ بھی معطل رہا۔ اس کے علاوہ پشاور سے دبئی، ابوظہبی، شارجہ، فجیرہ اور دوحہ جانے والی پروازیں بھی آج کے دن کے لیے منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ملکی سطح پر بھی فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ اسلام آباد اور گلگت کے درمیان پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ کراچی سے لاہور، کوئٹہ، سکھر اور ملتان جانے اور آنے والی کئی پروازیں بھی آپریشنل نہیں ہو سکیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

بحر الکاہل میں سات روز سے لاپتہ خاندان کو امریکی کوسٹ گارڈ نے بحفاظت بازیاب کر لیا

بحر الکاہل میں سات روز قبل لاپتہ ہونے والے ایک خاندان کو امریکی کوسٹ گارڈ…

8 منٹس ago

ایران سے معاہدے کی مہلت ختم ہونے پر پوری تہذیب تباہ ہو جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن (ایجنسیاں) ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر…

13 منٹس ago

پاکستان کی عسکری قیادت کی سعودی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت

راولپنڈی میں جی ایچ کیو کے زیر اہتمام 274 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی…

19 منٹس ago

ٹرمپ کی ایران کو سنگین دھمکی، تہذیب کے خاتمے اور حکومت کی تبدیلی کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک…

25 منٹس ago

پاکستان کی سعودی عرب پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت، یکجہتی کا اظہار

دفتر خارجہ نے منگل کے روز مشرقی سعودی عرب میں توانائی کی تنصیبات پر ایران…

30 منٹس ago

ایرانی صدر کا جنگ بندی سے انکار، 14 ملین رضاکاروں کی قربانی کے لیے تیاری کا دعویٰ

تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے دفاع کے…

1 گھنٹہ ago