پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں جاری مندی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 9 ہزار 500 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 94 ہزار 662 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 415 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد یہ 4 لاکھ 24 ہزار 92 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔ عالمی منڈی میں بھی سونے کے نرخ 95 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 723 ڈالر فی اونس پر آ گئے ہیں جبکہ اس پر 20 ڈالر کا اضافی پریمیم شامل ہے۔
ملکی سطح پر چاندی کی قیمتوں میں بھی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 300 روپے کی کمی کے بعد 7 ہزار 884 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بدھ کے روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی تھی جب فی تولہ سونا 15 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے کا ہو گیا تھا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 13 ہزار 460 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 237 روپے تک پہنچ گیا تھا۔
عالمی منڈی میں گزشتہ روز سپاٹ گولڈ 1.2 فیصد اضافے کے بعد 4 ہزار 756 اعشاریہ 37 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا تھا جو 19 مارچ کے بعد بلند ترین سطح تھی۔ جون میں ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچر بھی 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 4 ہزار 782 اعشاریہ 70 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہے تھے۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا تعلق امریکی ڈالر اور تیل کی قیمتوں میں کمی سے ہے۔ عالمی سطح پر جغرافیائی کشیدگی میں عارضی کمی اور پاکستان کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کے جنگ بندی معاہدے نے مارکیٹ کے خدشات کو کسی حد تک کم کیا ہے جس کے اثرات سونے کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…