پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں جمعرات کے روز نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں قیمتی دھات کے نرخوں میں گراوٹ ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 9 ہزار 500 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 94 ہزار 662 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ میں 8 ہزار 415 روپے کی تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 92 روپے مقرر کی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 95 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4 ہزار 723 ڈالر فی اونس پر آ گئے ہیں جس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بدھ کے روز سونے کی قیمت میں 15 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ قیمت 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
سونے کے علاوہ چاندی کی قیمتوں میں بھی گراوٹ دیکھی گئی ہے اور فی تولہ چاندی 300 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 884 روپے کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…