مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کے بعد پاکستان کی خلیجی ممالک کے لیے پروازیں بحال

مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے بعد پاکستان سے خلیجی ممالک کے لیے فضائی آپریشن بحال ہونا شروع ہو گیا ہے، تاہم ایران اور امریکا کے مابین کشیدگی کے باعث فضائی حدود کی جزوی بندش کے سبب آپریشن کی مکمل بحالی میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ملک بھر کے بڑے ہوائی اڈوں سے خلیجی ممالک کے لیے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے اور ایئر لائنز کی جانب سے شیڈول کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظہبی، شارجہ، بحرین، کویت، دوحہ، جدہ اور دمام کے لیے نو پروازیں روانہ ہوئیں۔ اسی طرح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آٹھ، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے اٹھارہ، پشاور سے چھ اور ملتان ایئرپورٹ سے چار پروازیں خلیجی ممالک کے لیے روانہ کی گئیں۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ کچھ ممالک میں فضائی حدود پر اب بھی جزوی پابندیاں عائد ہیں جس کی وجہ سے معمول کے مطابق پروازوں کی بحالی میں تاخیر کا سامنا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایران اور امریکا کے مابین حالیہ کشیدگی کے باعث گزشتہ چالیس روز کے دوران پاکستان سے تین ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں، جس سے ملکی ایوی ایشن کے نظام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 ہفتے ago