بر وقت تشخیص اور علاج سے کینسر کے باعث اموات میں 40 فیصد کمی ممکن

پاکستان میں بریسٹ کینسر کے عالمی آگاہی مہینے کے تناظر میں ماہر آنکولوجسٹ ڈاکٹر ثناء ذیشان نے کہا ہے کہ اس مرض کی بروقت تشخیص اور علاج سے شرح اموات میں چالیس فیصد تک کمی لائی جا سکتی ہے۔ ملک میں ہر سال نوے ہزار خواتین اس موذی مرض کا شکار ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے عوامی سطح پر آگاہی اور باقاعدگی سے اسکریننگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ایک مقامی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے معروف سرجن اور آنکولوجسٹ ڈاکٹر ثناء ذیشان نے زور دیا کہ مرض کی ابتدائی اسٹیج پر شناخت نہ صرف مریضہ کی زندگی بچانے کے امکانات کو بڑھاتی ہے بلکہ اس سے مریضہ پر پڑنے والے جسمانی، جذباتی اور مالی بوجھ میں بھی نمایاں کمی آتی ہے۔

ڈاکٹر ثناء ذیشان کے مطابق ابتدائی مرحلے میں علاج، ایڈوانس کینسر تھراپی کے مقابلے میں کافی کم خرچ ہے، کیونکہ کینسر کے آخری مراحل میں علاج کے عمل انتہائی پیچیدہ اور طویل ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنے معائنے خود کرنے کی عادت ڈالیں اور باقاعدگی سے ڈاکٹر سے چیک اپ کرواتی رہیں۔

ماہر آنکولوجسٹ نے حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ عوامی آگاہی مہمات کو وسیع کیا جائے اور اسکریننگ کی سہولیات تک رسائی کو بہتر بنایا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بروقت تشخیص نہ صرف قیمتی جانیں بچانے کا ذریعہ ہے بلکہ یہ خاندانوں کو مالی مشکلات سے محفوظ رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے ٹکٹوں کی عالمی فروخت کا آغاز

لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے ٹکٹوں کی عالمی فروخت کا آغاز جمعرات کے روز کر…

12 منٹس ago

یوکرین میں آرتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر 32 گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے آرتھوڈوکس ایسٹر کے تہوار کے موقع پر یوکرین میں 32…

1 گھنٹہ ago

میرپورخاص: ہراسانی اور بلیک میلنگ سے تنگ میڈیکل طالبہ کی خودکشی

میرپور خاص کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں میڈیکل کی طالبہ فہمیدہ لغاری نے مبینہ طور…

1 گھنٹہ ago

لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کیلئے واشنگٹن میں ہنگامی مذاکرات کا فیصلہ

واشنگٹن میں لبنان میں جنگ بندی کے قیام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر سہ فریقی…

2 گھنٹے ago

بحرین کے بادشاہ کی جانب سے پاک ایران و امریکہ جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی تعریف

بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ…

2 گھنٹے ago

ایران کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے، وزیر خارجہ عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران ہر قسم کی صورتحال سے…

3 گھنٹے ago