بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں تیزی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے ہیں جہاں جمعہ کے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 30 ڈالر کے اضافے سے 4753 ڈالر تک پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 2 ہزار 572 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے کا ہو گیا ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 130 روپے اضافے سے 8 ہزار 14 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 111 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 870 روپے پر جا پہنچی ہے۔
عالمی منڈی میں سپاٹ گولڈ 0.2 فیصد کمی سے 4752.67 ڈالر فی اونس پر رہا، تاہم رواں ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 1.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جون میں ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 0.9 فیصد کمی سے 4776.60 ڈالر پر بند ہوئے۔
دیگر دھاتوں کی بات کی جائے تو سپاٹ سلور 0.5 فیصد اضافے سے 75.48 ڈالر فی اونس رہی، جبکہ پلاٹینم 2.5 فیصد کمی سے 2049.84 ڈالر اور پیلیڈیم 0.3 فیصد گر کر 1552.59 ڈالر پر آ گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جمعرات کے روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی تھی، جب فی تولہ سونا 9 ہزار 500 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 94 ہزار 662 روپے پر آ گیا تھا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 8 ہزار 145 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 24 ہزار 92 روپے کا ہو گیا تھا، جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں جمعرات کا روز کراچی کنگز کے لیے ڈراؤنا خواب…
میکسیکو کے مغربی علاقے میں حکام نے کم از کم 11 افراد کی باقیات دریافت…
دبئی کی جانب سے ایران میں جاری کشیدگی کے پیش نظر غیر ملکی ایئر لائنز…
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور فرانسیسی وزیر خارجہ جین نوئل…
متحدہ عرب امارات نے ایران کی حالیہ جارحیت کے بعد اپنے علاقائی اور بین الاقوامی…
اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ لبنان شدید غذائی بحران…