Categories: Newsپاکستان

کراچی: میٹرک کا کمپیوٹر سائنس کا پرچہ امتحان شروع ہوتے ہی آؤٹ

کراچی میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز بدانتظامی اور پرچہ لیک ہونے کی اطلاعات کے ساتھ ہوا ہے۔ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے پہلے ہی روز کمپیوٹر سائنس کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے قبل ہی آؤٹ ہو گیا جس نے امتحانی نظام کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

بورڈ انتظامیہ کی جانب سے سہولیات کی فراہمی کے بلند و بانگ دعوے عملی طور پر بے اثر ثابت ہوئے ہیں۔ شدید گرمی کے موسم میں طلبہ بنیادی سہولیات سے محروم رہے اور انہیں سخت حبس کے عالم میں پرچے حل کرنے پڑے۔

گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول ملیر میں صورتحال انتہائی تشویشناک رہی جہاں کلاس رومز میں پنکھوں کا انتظام نہ ہونے کے باعث امیدوار شدید گرمی میں امتحان دینے پر مجبور ہوئے۔

امتحانی مراکز میں سہولیات کے فقدان اور پرچہ لیک ہونے کے واقعات نے انتظامیہ کی تیاریوں اور شفافیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ طلبہ اور والدین کی جانب سے امتحانی عمل میں بدانتظامی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

پی ایس ایل کی تاریخ کی بدترین شکست، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 159 رنز سے روند ڈالا

پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں جمعرات کا روز کراچی کنگز کے لیے ڈراؤنا خواب…

14 سیکنڈز ago

مغربی میکسیکو میں اجتماعی قبروں سے 11 افراد کی باقیات برآمد

میکسیکو کے مغربی علاقے میں حکام نے کم از کم 11 افراد کی باقیات دریافت…

36 منٹس ago

دبئی کی جانب سے غیر ملکی پروازوں پر پابندی، بھارتی ایئر لائنز شدید متاثر

دبئی کی جانب سے ایران میں جاری کشیدگی کے پیش نظر غیر ملکی ایئر لائنز…

42 منٹس ago

امریکہ ایران جنگ بندی میں پاکستان کے کردار پر فرانس کی ستائش

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور فرانسیسی وزیر خارجہ جین نوئل…

47 منٹس ago

متحدہ عرب امارات کا ایرانی حملے کے بعد عالمی تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات نے ایران کی حالیہ جارحیت کے بعد اپنے علاقائی اور بین الاقوامی…

53 منٹس ago

ایران جنگ کے باعث لبنان کو شدید غذائی بحران کا سامنا، عالمی ادارہ خوراک کی وارننگ

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ لبنان شدید غذائی بحران…

59 منٹس ago