پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ ٹام برینڈسن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ اس گفتگو میں علاقائی صورتحال، کشیدگی کے خاتمے اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ نے جنگ بندی کے عمل کو آسان بنانے میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور خطے میں پائیدار قیام امن کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔
بات چیت کے دوران لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ دیرپا امن کے حصول کے لیے جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد ناگزیر ہے۔
اس موقع پر دونوں ممالک نے تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
عالمی اداروں کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے لیے تخمینہ ستر ارب ڈالر…
کوئٹہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل…
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے خلاف جاری بدعنوانی کے مقدمے میں گواہی دینے…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان جمعرات کو ہونے…
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے خلاف جاری بدعنوانی کے مقدمے میں گواہی دینے…
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی اولین…