Categories: Newsپاکستان

چمن بارڈر کے راستے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا سلسلہ جاری

کوئٹہ سے افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کا عمل جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد چمن بارڈر کے راستے اپنے آبائی وطن روانہ ہو رہے ہیں۔

نادرا ذرائع کے مطابق چمن ہولڈنگ کیمپ میں روزانہ پانچ سو سے چھ سو افراد پہنچ رہے ہیں جہاں ان کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جاتا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کیمپ میں مہاجرین کی سہولت کے لیے عارضی رہائش گاہیں قائم کی گئی ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر اکیس لاکھ اڑسٹھ ہزار سے زائد افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔

اس موقع پر وطن واپس جانے والے افغان مہاجرین نے پاکستان کی جانب سے دہائیوں تک فراہم کی گئی میزبانی پر گہرے تشکر کا اظہار کیا۔ مہاجرین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایک بہترین میزبان کا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قیام کے دوران انہیں پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون حاصل رہا اور انہیں کبھی کسی قسم کی شکایت نہیں ہوئی۔ مہاجرین نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے لاکھوں افغان باشندوں کو پناہ دے کر اعلیٰ انسانی اقدار کی پاسداری کی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 ہفتے ago