سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ سپردِ خاک

سابق گورنر پنجاب اور سینئر سیاستدان سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور آنجہانی کو ان کی آخری آرام گاہ تک پہنچایا۔

مرحوم کی آخری رسومات میں سیاسی، سماجی اور انتظامی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، سابق چیف سیکریٹری پنجاب ناصر محمود کھوسہ، سابق گورنر سردار لطیف کھوسہ اور رفیق رجوانہ نے شرکت کی۔ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے علاوہ اراکینِ صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی، اسامہ عبدالکریم، سردار احمد خان لغاری، خواجہ صلاح الدین اور خواجہ نظام محمود بھی جنازے میں موجود تھے۔

قبائلی عمائدین میں سردار جمال خان لغاری اور سردار میر بادشاہ خان قیصرانی نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، کمشنر اشفاق احمد چوہدری، آر پی او اظہر اکرم، ڈی پی او صادق بلوچ اور ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد سمیت اعلیٰ سرکاری افسران نے بھی مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 ہفتے ago