پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ ایک نئی تنازع کی زد میں آ گئے ہیں۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں رجب بٹ کو ایک بچے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ بچہ ان کا بیٹا کیوان سلطان ہے جس کا چہرہ پہلی بار منظر عام پر لایا گیا ہے۔
ایمان فاطمہ نے اس ویڈیو کو مسترد کرتے ہوئے اسے ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ یہ ویڈیو غیر فطری ہے اور اسے رجب بٹ کے قریبی ساتھیوں نے عوامی ہمدردی حاصل کرنے اور یوٹیوبر کی ساکھ کو بہتر بنانے کے لیے جان بوجھ کر لیک کیا ہے۔
ایمان فاطمہ کے مطابق رجب بٹ نے نجی محفلوں اور پوڈکاسٹس میں یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اپنے بیٹے کو کئی برسوں تک میڈیا کی نظروں سے دور رکھیں گے۔ تاہم انہوں نے الزام لگایا کہ ایک نجی ملاقات کو ویوز اور عوامی توجہ حاصل کرنے کے لیے کنٹینٹ میں تبدیل کر دیا گیا۔
ایمان فاطمہ نے اس عمل کو ذاتی تنازع کے بجائے بچوں کے استحصال سے تعبیر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی رضامندی کے بغیر بچے کو کیمرے کے سامنے لانا اور ایک وقتی ملاقات کو جذباتی رنگ دے کر وائرل کرنا انتہائی تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماں ہونے کے ناطے یہ ان کے لیے دلی صدمے کا باعث ہے اور اسے محبت کے بجائے استحصال قرار دیا جانا چاہیے۔
ایمان فاطمہ نے مزید کہا کہ وہ اور ان کا بچہ شروع دن سے ہی اپنے معاشی، سماجی اور جذباتی حقوق سے محروم رکھے گئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین دو حصوں میں تقسیم ہو چکے ہیں جہاں ایک بڑی تعداد نے رجب بٹ کے طرز عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ رجب بٹ نے اپنے تعلقات پر کنٹینٹ کو ترجیح دی ہے۔ دوسری جانب ایمان فاطمہ کے موقف کی حمایت کرنے والے انہیں بہادر قرار دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی شادی کے بعد سے ہی ان کے تعلقات عوامی جانچ پڑتال کا مرکز رہے ہیں۔ علیحدگی، مبینہ معاشقوں اور تنازعات کی خبریں مسلسل سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں۔ اس تازہ ترین تنازع نے ان کے درمیان خلیج کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ تاحال رجب بٹ کی جانب سے ان الزامات پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
اسلام آباد مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے جس کے تحت امریکا اور ایران کے…
نیدرلینڈز ٹیسلا کی سیلف ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کو باضابطہ طور پر منظور کرنے والا پہلا یورپی…
لبنان کے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں تین امدادی کارکنوں سمیت…
وزیر اعظم شہباز شریف کا جون میں دورہ روس متوقع ہے جس کے دوران ان…
پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جاری امریکہ اور ایران کے مابین مذاکرات کی…
لاہور ہائی کورٹ نے بائیس برس قبل کسٹمز حکام کی جانب سے ضبط کی گئی…