Categories: Newsپاکستان

ٹانک: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

ٹانک میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ یہ فیصلہ سکیورٹی اداروں کی سفارشات اور ممکنہ خطرات کے تناظر میں کیا گیا ہے تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر ٹانک تنویر خان کے مطابق پابندی کا اطلاق 12 اپریل کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک رہے گا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کور فورٹ، خارگی جنڈولہ، گرداوی، نیلی کچھ اور گومل زیم ڈیم جانے والے تمام مرکزی راستے بند رہیں گے جبکہ جنڈولہ بازار بھی مکمل طور پر بند رہے گا۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ہنگامی خدمات پر مامور عملے کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

انتہائی ضرورت کی صورت میں شہریوں کو پولیس یا سکیورٹی فورسز سے پیشگی اجازت لینا ہوگی اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دوران سفر اپنی شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

بھارت پاکستان کی علاقائی امن کے لیے کوششوں کا اعتراف کرے، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت کو…

53 منٹس ago

حسن جہانگیر کا مقبول گیت ‘ہوا ہوا’ ایک بار پھر بالی وڈ فلم میں شامل

پاکستان کے معروف پاپ گلوکار حسن جہانگیر کا مقبول ترین گیت ہوا ہوا ایک بار…

59 منٹس ago

امریکی مخالفت کے بعد برطانیہ کا چاگوس جزائر کی حوالگی کا منصوبہ معطل

برطانیہ کی حکومت نے چاگوس جزائر پر خودمختاری ماریشس کے حوالے کرنے کے معاہدے کو…

2 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا لنڈی کوتل میں افغان ہولڈنگ کیمپ کا دورہ، مہاجرین کی باعزت واپسی کی یقین دہانی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ہفتے کے روز لنڈی کوتل میں قائم افغان…

2 گھنٹے ago

روس اور یوکرین کے درمیان آرتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر عارضی جنگ بندی کا آغاز

ارتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر روس اور یوکرین کے درمیان 32 گھنٹے پر محیط عارضی…

2 گھنٹے ago

جیرونا کے ہاتھوں ڈرا، ریال میڈرڈ کی ہسپانوی لیگ ٹائٹل کی امیدوں کو دھچکا

ہسپانوی فٹ بال لیگ لا لیگا میں ریال میڈرڈ کو ایک اور دھچکا لگا ہے،…

2 گھنٹے ago