جمعیت علمائے اسلام کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ

جمعیت علمائے اسلام ف کے ترجمان اسلم غوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے اسے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف قرار دیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ معاشی فیصلوں میں عوامی مفاد کو اولین ترجیح دی جائے۔

ہفتے کے روز جاری کردہ اپنے بیان میں اسلم غوری نے کہا کہ جب حکمرانوں کی سوچ تاجروں والی ہو تو ایسے ہی فیصلے سامنے آتے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قیمتیں بڑھاتے وقت عالمی منڈی کا حوالہ دیا جاتا ہے مگر کمی کرتے وقت آئی ایم ایف کی مجبوریوں کا ڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

یاد رہے کہ خلیجی خطے میں کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش کے دوران حکومت نے ایندھن کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کیا تھا۔ تاہم جنگ بندی کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کو ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا، جبکہ نجی گاڑیوں میں استعمال ہونے والے پیٹرول کی قیمت میں محض 12 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی۔

اسلم غوری نے مزید بتایا کہ جے یو آئی ف آج اتوار کے روز مردان میں ایک بڑے عوامی اجتماع کا انعقاد کرے گی۔ ترجمان کے مطابق اس جلسے میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے جو حکومتی پالیسیوں کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مردان میں منعقدہ اس جلسہ عام سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت خطاب کرے گی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

عراقی پارلیمنٹ نے نزار عمیدی کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا

عراق کی پارلیمنٹ نے ہفتے کے روز کرد سیاست دان نزار عمیدی کو ملک کا…

27 منٹس ago

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے، مزید 22 افراد جاں بحق

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ہفتے کے…

33 منٹس ago

ایران کے ساتھ معاہدہ ہو یا نہ ہو، امریکہ بہرحال فاتح ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا…

1 گھنٹہ ago

بلاول بھٹو کا مذاکرات کو جنگ کے خاتمے کے لیے اہم پیش رفت قرار

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں…

2 گھنٹے ago

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے مثبت نتائج کی امید ہے، خرم دستگیر

سابق وزیر خارجہ خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے…

3 گھنٹے ago

بھارت پاکستان کی علاقائی امن کے لیے کوششوں کا اعتراف کرے، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت کو…

4 گھنٹے ago