لیاری کو پیرس بنانے کا وعدہ 18 سال سے تشنہ تکمیل ہے، منعم ظفر

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ لیاری کو پیرس بنانے کے دعوے گزشتہ اٹھارہ برسوں سے کیے جا رہے ہیں مگر ان پر عملدرآمد تاحال ایک خواب ہی ہے۔

کراچی کے علاقے لیاری ایٹ چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ ناصر حسین شاہ نے لیاری ٹرانسمیشن پروجیکٹ کا اعلان کیا تھا اور سڑکوں کی تعمیر نو، نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے وعدے کیے گئے تھے۔ تاہم پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ وعدے گزشتہ اٹھارہ برسوں سے دہرائے جا رہے ہیں جن کا عملی نتیجہ صفر ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ لیاری کے لیے لایا جانے والا ہر نیا ترقیاتی پیکیج کرپشن کا ذریعہ بن جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیاری ٹاؤن پر پیپلز پارٹی کا مکمل کنٹرول ہے اور گزشتہ دو برسوں کے دوران علاقے کی تیرہ یونین کونسلوں کو فی یونین کونسل دو کروڑ روپے کے حساب سے مجموعی طور پر باون کروڑ روپے جاری کیے گئے۔

منعم ظفر نے سوال اٹھایا کہ گزشتہ تین برسوں میں ٹاؤن انتظامیہ یا وزیر بلدیات نے لیاری میں کون سا نمایاں کام کیا ہے، عوام کو بار بار دھوکہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیاری ترقیاتی اعتبار سے اب بھی انتہائی پسماندہ ہے، جس کے پیش نظر اب جماعت اسلامی حق دو لیاری کی عوام کو مہم کا آغاز کر رہی ہے تاکہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ایران یا لبنان پر حملہ ترکی پر حملہ تصور ہوگا، صدر طیب اردوان کی اسرائیل کو سخت تنبیہ

انقرہ (ویب ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے…

7 منٹس ago

امریکا اعتماد سازی میں ناکام، ایران کا پاکستان کے کردار کو سراہنے کا اعلان

تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ حالیہ مذاکرات…

13 منٹس ago

روس اور یوکرین کا ایک دوسرے پر ایسٹر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

یوکرین اور روس نے ایسٹر کے موقع پر کریملن کی جانب سے اعلان کردہ جنگ…

1 گھنٹہ ago

اسلام آباد: امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم، ایرانی وفد روانہ

اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے مابین اعلیٰ سطحی مذاکرات کا طویل دور بغیر…

1 گھنٹہ ago

امریکا کا آبنائے ہرمز کی فوری ناکہ بندی اور ایرانی ٹول ادا کرنے والے جہازوں کو روکنے کا اعلان

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ فوری طور پر آبنائے ہرمز…

1 گھنٹہ ago

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور ایران کو ٹیکس دینے والے جہازوں کو روکنے کا اعلان

واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ آبنائے ہرمز…

2 گھنٹے ago