گلگت بلتستان میں عام انتخابات 7 جون کو ہوں گے، شیڈول جاری

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے خطے میں عام انتخابات کے انعقاد کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ انتخابی عمل کے مطابق پولنگ سات جون دو ہزار چھبیس کو ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے گلگت میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا۔ شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی سولہ اپریل سے بیس اپریل تک جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست اکیس اپریل کو جاری کی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل اٹھائیس اپریل تک مکمل کیا جائے گا۔ اپیلوں پر فیصلوں کا حتمی مرحلہ نو مئی تک نمٹایا جائے گا جبکہ امیدوار گیارہ مئی تک اپنے کاغذات واپس لینے کے مجاز ہوں گے۔

امیدواروں کی حتمی فہرست کی اشاعت اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ بارہ مئی کو کی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات کو شفاف، غیر جانبدارانہ اور پرامن بنانے کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹرز کو حق رائے دہی کے استعمال کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی اور متعلقہ ادارے پرامن پولنگ کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون سے کام کریں گے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago