آئی ایل ٹی 20 کے پانچویں سیزن کا آغاز 22 نومبر سے ہوگا

دنیا کی دوسری سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ، ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے پانچویں سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ میگا ایونٹ 22 نومبر 2026 بروز اتوار سے شروع ہوگا، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ 20 دسمبر 2026 کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سی ای او ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی ڈیوڈ وائٹ نے ایونٹ کی تاریخوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیجی خطے کے سب سے بڑے کرکٹ میلے کا انعقاد 22 نومبر سے 20 دسمبر تک کیا جائے گا۔ انہوں نے سیزن 4 کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نشریاتی اعداد و شمار، شائقین کی دلچسپی اور دنیا کے بڑے ٹی ٹوئنٹی اسٹارز کی شرکت نے اس لیگ کو ایک بڑی کامیابی سے ہمکنار کیا ہے جس سے لیگ کے معیار میں مزید بہتری آئی ہے۔

چھ ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں کل 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن اور کویت کرکٹ کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کے اثرات نمایاں ہیں، جنہیں مزید مستحکم کرنے کے لیے سیزن 5 سے قبل دونوں ممالک میں ترقیاتی ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سیزن 4 کا فائنل 4 جنوری 2026 کو کھیلا گیا تھا جس میں ڈیزرٹ وائپرز نے ایم آئی ایمریٹس کو 46 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ گزشتہ سیزن میں سیم کرن، وقار سلام خیل اور محمد وسیم سمیت کئی بڑے ناموں نے اپنی کارکردگی سے شائقین کو محظوظ کیا تھا۔ منتظمین کے مطابق پلیئر آکشن اور دیگر اہم اقدامات کے حوالے سے اعلانات آئندہ چند روز میں متوقع ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago