پاکستان بھر میں بجلی کے بحران نے شدت اختیار کر لی ہے اور نیشنل گرڈ کو ساڑھے تین ہزار میگاواٹ سے زائد کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ اس صورتحال کے باعث ملک بھر کی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے زیر انتظام علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی شدید متاثر ہوئی ہے۔ لیسکو کے اعداد و شمار کے مطابق کمپنی کو ایک ہزار میگاواٹ سے زائد کے شارٹ فال کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے صارفین کو طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معمول کے دو گھنٹے کے برعکس اب چھ گھنٹے تک بجلی بند رکھی جا رہی ہے۔
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے حکام کے مطابق بجلی کی قلت کی بنیادی وجہ آر ایل این جی، ہائیڈرو پاور اور تیل کی ناکافی فراہمی ہے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا یہ سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہ سکتا ہے کیونکہ بجلی کی پیداوار اور طلب میں توازن برقرار رکھنے میں مشکلات درپیش ہیں۔
دوسری جانب غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب سے دائر کردہ اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھاری بل ادا کرنے کے باوجود شہریوں کو بجلی فراہم نہیں کی جا رہی، جبکہ بجلی کی تقسیم میں بھی امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے اور شہریوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بجلی کے طویل تعطل سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…