وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ امریکہ نے موجودہ جنگ بندی کے معاہدے میں توسیع کی کوئی درخواست نہیں کی ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ایران کے ساتھ تعمیری مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور توقع ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور اسی مقام پر منعقد ہوگا جہاں پہلے بات چیت ہوئی تھی۔
ترجمان نے سفارتی عمل میں پاکستان کے مرکزی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اس اہم عمل میں واحد ثالث کے طور پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے پاکستانی مذاکرات کاروں کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں غیر معمولی ثالث قرار دیا اور جنگ بندی کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے سنجیدہ عزم کی تحسین کی۔
جیو پولیٹیکل صورتحال پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کیا ہے کہ چین ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کر رہا۔
بحری کشیدگی کے حوالے سے کیرولین لیویٹ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی تاحال برقرار ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ایرانی بندرگاہوں سے روانہ ہونے والے جہازوں کی مکمل ناکہ بندی کی جا رہی ہے تاہم ان جہازوں کو نقل و حمل کی اجازت ہے جو ایرانی معیشت میں معاون ثابت نہیں ہو رہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…