وزیرِ اعظم شہباز شریف انطالیہ فورم میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب اور قطر کے کامیاب دوروں کے بعد اپنے تین ملکی دورے کے تیسرے مرحلے میں ترکیہ کے شہر انطالیہ پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور بین الاقوامی میڈیا کے ترجمان مشرف زیدی بھی موجود ہیں۔

انطالیہ ایئرپورٹ پر گورنر انطالیہ خلوصی شاہین، ترکیہ میں تعینات پاکستانی سفیر یوسف جنید اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف جمعہ کے روز پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ لیڈرز پینل سے خطاب کرتے ہوئے اہم عالمی اور علاقائی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ دورے کے دوران وزیر اعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم 15 سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ انطالیہ روانگی سے قبل وزیر اعظم نے دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ امیر قطر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے، مذاکرات اور امن و استحکام کے لیے عالمی سطح پر قریبی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے قطر اور دیگر علاقائی ممالک پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے برادر ملک قطر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago