وزیراعظم شہباز شریف تین ملکی دورے کے آخری مرحلے میں ترکیہ پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف اپنے تین ملکی دورے کے آخری مرحلے میں ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔ یہ دورہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کا حصہ ہے۔

وزیر اعظم اس سے قبل سعودی عرب اور قطر کا دورہ مکمل کر چکے ہیں۔ ان کا یہ دورہ جمعہ تک جاری رہے گا جس کا مقصد خطے میں درپیش بحرانی صورتحال پر پاکستان کا موقف اجاگر کرنا اور عالمی سطح پر روابط کو بڑھانا ہے۔

انتالیا پہنچنے پر گورنر ہلوسی شاہین نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ترکیہ میں تعینات پاکستانی سفیر یوسف جنید اور اعلیٰ سفارتی حکام بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف پانچویں انتالیا ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔ وہ فورم کے لیڈرز پینل سے خطاب کریں گے جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا جائے گا۔

دورے کے دوران وزیر اعظم کی ترک صدر رجب طیب اردوان اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر اعظم کے ہمراہ جانے والے وفد میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور بین الاقوامی میڈیا کے لیے وزیر اعظم کے ترجمان مشاہد زیدی شامل ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

توہینِ عدالت: لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی اے اور ایف آئی اے کے سربراہان کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران چیئرمین پاکستان ٹیلی…

4 منٹس ago

ایران سے معاہدہ طے پایا تو اسلام آباد کا دورہ کر سکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ جنگ…

49 منٹس ago

ملک بھر میں 18 سے 23 اپریل تک طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک بھر میں 18 سے 23 اپریل کے دوران شدید…

54 منٹس ago

ایران کے ساتھ معاہدہ قریب، ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ اسلام آباد کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ طے پانے کے…

59 منٹس ago

امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور ممکنہ طور پر ویک اینڈ پر ہوگا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے کے…

1 گھنٹہ ago

وزیراعظم شہباز شریف قطر کا دورہ مکمل کر کے ترکی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف قطر کے کامیاب دورے کے بعد اہم سرکاری دورے پر ترکیہ کے…

2 گھنٹے ago