وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواب ٹاؤن میں سکوٹر سوار لڑکی سے دن دیہاڑے موبائل فون چھیننے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو آٹھ گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی مکمل رپورٹ فوری طور پر پیش کی جائے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ بیٹی کے ساتھ ڈکیتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خواتین کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہماری مائیں بہنیں ریڈ لائن کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان کی عزت اور تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے پولیس کو جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔
نواب ٹاؤن کے علاقے او پی ایف سوسائٹی میں پیش آنے والے اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ چکی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی نے مزاحمت کی اور ملزم کی موٹر سائیکل کو پیچھے سے پکڑنے کی کوشش کی جس کے دوران وہ گر کر زخمی ہو گئی۔ ملزم موبائل فون چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد ثاقب کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی رانا حسین طاہر نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او نواب ٹاؤن کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ذرائع کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے اور اسے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…