فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا انکشاف، اہم دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر عامر سہیل عرف مولوی حیدر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب وہ طبی امداد کے حصول کے لیے پشاور جا رہا تھا۔

دورانِ تفتیش عامر سہیل نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے سے متاثر ہو کر فتنہ الخوارج میں شمولیت اختیار کی اور افغانستان کے صوبے پکتیکا میں واقع دہشت گردوں کے مرکز میں عسکری تربیت حاصل کی۔

عامر سہیل نے اعتراف کیا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کے مراکز کو افغان طالبان کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ اس نے مزید انکشاف کیا کہ افغانستان میں موجود یہ دہشت گرد گروہ داعش اور القاعدہ جیسی تنظیموں کے ساتھ گہرے روابط رکھتے ہیں۔

ملزم کے مطابق اس کی زیر کمان بیس سے زائد دہشت گردوں پر مشتمل یونٹ کام کر رہا تھا جس میں افغان باشندے بھی شامل تھے۔ عامر سہیل نے دعویٰ کیا کہ انہیں فنڈنگ افغانستان کے علاوہ بھارتی خفیہ ایجنسی را سمیت دیگر بیرونی ذرائع سے فراہم کی جاتی تھی۔

گرفتار دہشت گرد نے بنوں، لکی مروت اور میانوالی سمیت دیگر علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ اس نے واضح کیا کہ فتنہ الخوارج کا اسلام یا جہاد سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ گروہ محض پیسے کے عوض دہشت گردی کی کارروائیاں انجام دیتا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago