وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے 34 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 38 ارب روپے کے پرائس ڈفرنشل کلیمز یعنی پی ڈی سی کی ادائیگی کا عمل مکمل کر لیا ہے۔
اوگرا نے وفاقی حکومت کی مشاورت سے ایک نیا طریقہ کار وضع کیا ہے جس کا مقصد پی ڈی سی کی جانچ پڑتال اور ادائیگی کے عمل میں شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنانا ہے۔ اس فریم ورک کے تحت جائز کلیمز کی فوری تصفیے کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ مالیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھا جا سکے۔
اتھارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ پیٹرولیم قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے حکومتی اقدامات کی حمایت جاری رکھے گی اور سپلائی چین سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ یقینی بنائے گی۔
دوسری جانب گزشتہ ہفتے آئل انڈسٹری نے خدشات کا اظہار کیا تھا کہ انہیں 100 ارب روپے کے انونٹری نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس سے پورے شعبے کو شدید دھچکا پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
صنعت کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد کمپنیاں ایندھن فروخت کرنے پر فی لیٹر 135 روپے تک کا نقصان اٹھانے پر مجبور ہیں۔ ان کے مطابق 100 ارب روپے سے زائد کا متوقع نقصان محض ایک کارپوریٹ دھچکا نہیں بلکہ پورے نظام کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…