لاہور ہائی کورٹ: واپڈا اور ڈسکوز کے افسران کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ برقرار

لاہور ہائی کورٹ نے واپڈا اور پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے گریڈ 17 کے افسران کو مفت بجلی کی فراہمی ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کو قانونی قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے اس اقدام کے خلاف گپکو انجینئرز اینڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کردہ درخواستیں مسترد کر دیں۔

جسٹس ملک جاوید اقبال وینس نے 14 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں واضح کیا گیا کہ مفت بجلی کی سہولت کوئی بنیادی یا قانونی حق نہیں ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ مالی مشکلات اور گردشی قرضوں کے پیش نظر حکومت کو اپنی پالیسیوں میں ردوبدل کا مکمل اختیار حاصل ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق درخواست گزار یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ مفت بجلی کی فراہمی کسی قانون یا سٹیچوٹری رول کے تحت ان کا استحقاق تھی۔ عدالت نے اس بات پر زور دیا کہ عدلیہ انتظامی امور اور پالیسی سازی میں مداخلت نہیں کر سکتی جب تک کہ وہ غیر آئینی نہ ہو۔

درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ یہ سہولت ان کی ملازمت کی شرائط کا حصہ ہے اور گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کو اب بھی یہ سہولت دی جا رہی ہے جو کہ امتیازی سلوک ہے۔ تاہم عدالت نے قرار دیا کہ اس اقدام میں کوئی بدنیتی شامل نہیں کیونکہ مفت بجلی کی سہولت کو ختم نہیں بلکہ مانیٹائز کر کے تنخواہوں میں شامل کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پہلی بار پاور سیکٹر کے ملازمین کے لیے مفت بجلی کی سہولت کا خاتمہ کیا گیا ہے۔

اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ یہ عوامی مطالبہ تھا جسے پورا کرنا حکومت کی اصلاحاتی ترجیحات میں شامل تھا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ملکی مفاد اور عوام کی فلاح کے لیے ضروری اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

صدر مملکت کا ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے ثقافتی ورثے کا تحفظ…

2 گھنٹے ago

حکومت کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 38 ارب روپے کی فیول سبسڈی جاری

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے فیصلے پر…

3 گھنٹے ago

پوپ فرانسس کا مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال اور بڑھتے ہوئے خطرات پر اظہارِ تشویش

پوپ لیو چہار دہم نے کیمرون کے دورے کے دوران مصنوعی ذہانت کے تیزی سے…

4 گھنٹے ago

ایران نے افزودہ یورینیم ہٹانے سمیت تمام شرائط مان لیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹیلی فونک انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ…

4 گھنٹے ago

وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستانی قیادت کی تعریف کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے لیے تعریفی…

4 گھنٹے ago

خلیجی ممالک کا ایران کی جانب سے ٹیلی کام انفراسٹرکچر پر حملوں کی اقوام متحدہ سے مذمت کا مطالبہ

خلیجی ممالک اور اردن نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی…

5 گھنٹے ago