Categories: Newsپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف تین ملکی دورہ مکمل کر کے وطن روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکی کے تین ملکی کامیاب دورے مکمل کرنے کے بعد انطالیہ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے۔ انطالیہ ایئرپورٹ پر ترک حکام اور پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے وزیر اعظم کو الوداع کہا۔

روانگی کے موقع پر ترک وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل سفیر نیلوفر کاغسز، رکن پارلیمنٹ برہان کایا ترک اور ترکی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید سمیت اعلیٰ حکام موجود تھے۔

تین روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم نے برادر ممالک کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں اور انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے تبادلہ خیال کیا۔ ان ملاقاتوں کا محور دوطرفہ تعلقات کا فروغ، علاقائی امن کا قیام اور اہم عالمی امور پر مشاورت تھا۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور غیر ملکی میڈیا کے لیے وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر مشرف زیدی شامل تھے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے دورے کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور قطر کے دورے انتہائی نتیجہ خیز ثابت ہوئے، جن میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر ٹھوس بات چیت کی گئی۔

فورم کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی خصوصی ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم امن، استحکام اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم عالمی پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے ترک قیادت بالخصوص وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی جانب سے فورم کے کامیاب انعقاد اور مہمان نوازی کو بھی سراہا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago