Categories: Newsپاکستان

ملک بھر میں ماہ ذی القعدہ کا چاند نظر آ گیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک کے مختلف حصوں سے شہادتیں موصول ہونے کے بعد ماہ ذی القعد کا چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی یکم ذی القعد کا آغاز آج بروز اتوار سے ہو رہا ہے۔

سپارکو کے اعداد و شمار کے مطابق نیا چاند 17 اپریل کو شام 4 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوا تھا اور 18 اپریل کی شام اس کی رویت کے قوی امکانات موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ ملک کے کچھ حصوں میں موسم صاف رہا جبکہ دیگر علاقوں میں مطلع ابر آلود تھا تاہم مختلف مقامات سے چاند دیکھے جانے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اس موقع پر خصوصی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے محفوظ رکھے۔ انہوں نے خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی قیادت نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago