کراچی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ماہرین کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں تین اعشاریہ چار شدت کے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ زلزلے کی گہرائی دس کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ملیر سے چوبیس کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔
دوسری جانب بلوچستان کے علاقے پسنی میں بھی زمین لرز اٹھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پسنی میں زلزلے کی شدت چار اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی تیرہ کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز پسنی سے اڑتالیس کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
اس سے قبل جمعہ کے روز اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ان جھٹکوں کی شدت پانچ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی تھی۔
زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا اور اس کی گہرائی ایک سو ننانوے کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے سوات، ہنگو، شمالی وزیرستان اور چترال میں بھی محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…