راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت اور سینئر نائب صدر خالد فاروق قاضی نے وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان سے ملاقات کی ہے۔ ہفتے کے روز جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وفد نے وزیر تجارت کو اپنے حالیہ دورہ امریکہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر جام کمال خان نے امریکی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ راولپنڈی چیمبر کے وفد کے فعال رابطوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات پاکستان کی اقتصادی سفارت کاری کو مستحکم کرنے کے لیے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پائیدار تجارتی ترقی کے لیے امریکہ کے ساتھ کاروباری بنیادوں پر مبنی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
وفد نے وزیر تجارت کو کیپٹل ہل میں ہونے والی بات چیت کے اہم نتائج سے آگاہ کیا جس کا محور دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔ امریکی حکام اور کاروباری رہنماؤں نے پاکستان کے ساتھ گہرے اقتصادی تعلقات میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور پالیسیوں میں تسلسل اور سرمایہ کاروں کی سہولت کاری کو کلیدی قرار دیا۔
ملاقات کے دوران وفد نے بتایا کہ اسٹیل، فارماسیوٹیکل، طبی آلات، معدنیات، کان کنی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ نیویارک سٹی اکنامک ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور نیویارک چیمبر آف کامرس کے ساتھ ملاقاتوں میں بھی پاکستانی نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری پر مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔
وفد نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن بالخصوص ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ افراد دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعلقات کو فروغ دینے میں ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…