اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دکانوں اور بس اڈوں کی بندش سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ شہر میں کاروبار یا ٹرانسپورٹ سروسز بند کرنے کے حوالے سے کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے۔ حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایسی غیر مصدقہ اطلاعات پر کان نہ دھریں اور افواہوں کو نظر انداز کریں۔
اس تردید سے قبل سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں یہ خبر تیزی سے پھیلی تھی کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے پیش نظر سیکیورٹی خدشات کے باعث اسلام آباد میں تمام مارکیٹیں اور بس اسٹیشن بند کیے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد انتظامیہ نے اپنی وضاحت میں دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ضلعی حدود میں تمام کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…