وزیر اعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔ یہ بات انہوں نے اتوار کے روز ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہی۔
تقریباً 45 منٹ تک جاری رہنے والی یہ گفتگو انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے ایرانی صدر اور وہاں کی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد 11 اور 12 نومبر کو اسلام آباد بھیجا۔
شہباز شریف نے ایرانی صدر کو سعودی عرب، قطر اور ترکیہ سمیت دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ اپنی حالیہ مصروفیات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان رابطوں سے جنگ زدہ خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کے عمل کو آگے بڑھانے میں مدد ملی ہے۔
وزیر اعظم نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے دورہ تہران کے دوران ایرانی قیادت کی جانب سے کی گئی تعمیری گفتگو پر بھی شکریہ ادا کیا اور سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایرانی صدر نے امن کوششوں کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور پاکستان کے مابین تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…