وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی امن کے عزم کا اعادہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں خطے میں قیام امن اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ گفتگو تقریباً پینتالیس منٹ تک جاری رہی۔

یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ امریکی نمائندے مشرق وسطیٰ کے بحران کے حل کے لیے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں جلد اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے گیارہ اور بارہ اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے لیے محمد باقر قالیباف اور عباس عراقچی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان بھیجا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب، قطر اور ترکی کی قیادت کے ساتھ حالیہ رابطے خطے میں پائیدار مذاکرات اور سفارت کاری کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے شراکت داروں کے تعاون سے علاقائی امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے حالیہ دورہ تہران کے دوران ایرانی قیادت کے ساتھ ہونے والی بات چیت پر بھی شکریہ ادا کیا اور ایرانی سپریم لیڈر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں ایران اور پاکستان کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago