پاکستان بحریہ نے مقامی سطح پر تیار کردہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے کروز میزائل تیمور کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید اینٹی شپ میزائل سسٹم کے لائیو فائرنگ کے کامیاب مظاہرے کے دوران میزائل نے اپنے ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میزائل نے اپنے مشن کو غیر معمولی مہارت سے مکمل کیا جس سے پاکستان بحریہ کی سمندری حدود میں دشمن کے اہداف کو طویل فاصلے سے تلاش کرنے اور انہیں تباہ کرنے کی صلاحیتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان بحریہ کی جانب سے کیا گیا یہ تجربہ قومی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس سے مسلح افواج کی روایتی میدان میں کثیر جہتی اور مربوط جوابی کارروائی کی صلاحیت مزید مستحکم ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان بحریہ ملکی سمندری حدود کے تحفظ اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔
اس اہم کامیابی پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت نے میزائل کی تیاری میں شامل سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…