ایران بحران کے باعث یورپ کو موسم گرما میں ایندھن کی شدید قلت کا سامنا، یورپی کمشنر

یورپی یونین نے ایران میں جاری جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث جیٹ ایندھن کی شدید قلت سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ یورپی یونین کے انرجی کمشنر ڈین جورجنسن نے میڈرڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہترین حالات میں بھی یورپی ممالک کے لیے آنے والی گرمیاں ایندھن کے بحران کے حوالے سے انتہائی مشکل ثابت ہوں گی۔

کمشنر کا کہنا تھا کہ جنگ کی وجہ سے سپلائی لائن متاثر ہونے کے پیش نظر یورپی یونین اپنے پاس موجود جیٹ ایندھن کے ذخائر کو دوبارہ تقسیم کرنے اور باہمی اشتراک سے استعمال کرنے کی حکمت عملی پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضرورت پڑنے پر رکن ممالک کے درمیان ایندھن کی منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا۔

یورپی ایئر لائنز نے پہلے ہی خبردار کر دیا ہے کہ ایران میں جاری جنگ کے نتیجے میں آبنائے ہرمز سے مرکزی سپلائی روٹ بند ہونے سے چند ہفتوں کے اندر جیٹ ایندھن کا بحران شدت اختیار کر سکتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق یورپ اپنی جیٹ ایندھن کی ضروریات کا تقریباً 75 فیصد حصہ مشرق وسطیٰ سے درآمد کرتا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago