نئی ترمیم کے تحت ججوں کے تبادلوں کا عمل شروع، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 اپریل کو طلب

ہائی کورٹ کے ججوں کے تبادلے کے حوالے سے آئینی ترمیم پر عمل درآمد کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججوں کے تبادلے کے معاملے پر غور کے لیے 28 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

یہ اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت دوپہر ایک بجے اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں کمیشن کے اراکین اور تمام صوبائی ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز شرکت کریں گے۔ اس اہم نشست میں جن ججوں کے تبادلے پر غور کیا جائے گا ان میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔

مجوزہ منصوبے کے تحت دو ججوں کو لاہور ہائی کورٹ جبکہ دیگر تین ججوں کو بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا کی ہائی کورٹس میں تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں غیر رسمی مشاورت مکمل ہو چکی ہے اور حتمی فیصلہ جوڈیشل کمیشن کے اکثریتی ووٹ سے کیا جائے گا۔

ستائیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 200 میں کی گئی تبدیلی کے بعد ججوں کے تبادلے کے لیے ان کی رضامندی کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ 13 نومبر 2025 کو منظور ہونے والی اس ترمیم کے تحت اب اگر کوئی جج کمیشن کے فیصلے کے بعد تبادلے پر رضامند نہیں ہوتا تو اسے جبری ریٹائرمنٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پہلے مرحلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے تبادلے کا عمل شروع کیا گیا ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں لاہور ہائی کورٹ کے ججوں کے تبادلے پر بھی غور متوقع ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

یوکرین کی جانب سے ترکی سے زیلنسکی اور پیوٹن کی ملاقات کروانے کی درخواست

یوکرین نے ترکی سے درخواست کی ہے کہ وہ صدر ولادیمیر زیلنسکی اور روسی صدر…

27 منٹس ago

پاکستان کا ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے اگلے دور کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کا عزم

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا…

33 منٹس ago

اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باوجود خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس کرکٹ اسٹیڈیم میں طلب

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج پشاور کرکٹ اسٹیڈیم میں طلب کر لیا گیا ہے،…

40 منٹس ago

پہلگام حملہ: ایک سال گزرنے کے باوجود بھارت ثبوت پیش کرنے میں ناکام، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو ایک سال مکمل…

45 منٹس ago

تھائی لینڈ کی میانمار کے آسیان تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں کی حمایت

تھائی لینڈ نے میانمار کے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان میں دوبارہ شمولیت…

1 گھنٹہ ago

پہلگام حملہ: بھارت اب تک پاکستان کے خلاف الزامات کے ثبوت فراہم کرنے میں ناکام، عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام حملے کو ایک سال…

2 گھنٹے ago