Categories: Newsپاکستان

پہلگام واقعہ: ایک سال گزرنے کے باوجود بھارت ثبوت پیش کرنے میں ناکام، عطا تارڑ کا بیان

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ ایک فالس فلیگ آپریشن تھا اور بھارت ایک سال گزرنے کے باوجود اپنے الزامات کے حق میں کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی پہلی برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 22 اپریل کا دن بھارت کی کھوکھلی اور غیر منطقی سوچ کی عکاسی کرتا ہے جو جھوٹے غرور اور تکبر پر مبنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ وہ اپنے اندرونی معاملات کو بیرونی اور بیرونی معاملات کو اندرونی قرار دیتا ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے وضاحت کی کہ دہشت گردی بھارت کا اپنا اندرونی مسئلہ ہے لیکن اسے بیرونی رنگ دیا جاتا ہے، جبکہ کشمیر ایک عالمی مسئلہ ہے جسے بھارت اپنا اندرونی معاملہ قرار دے کر حقیقت چھپانے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود دہشت گردی کو فروغ دینے والا ملک ہے جبکہ پاکستان اس کا سب سے بڑا شکار رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس واقعے کی غیر جانبدارانہ اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، لیکن بھارت کا تحقیقات سے انکار اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ایک من گھڑت ڈرامہ تھا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ واقعہ کے صرف دس منٹ کے اندر ایف آئی آر کا اندراج کیسے ممکن ہوا، جبکہ تھانہ جائے وقوعہ سے کافی فاصلے پر تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس جلدی بازی نے بھارت کے اپنے ہی سول سوسائٹی اور تھنک ٹینکس کو شکوک و شبہات میں مبتلا کر دیا ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس نے پروپیگنڈے کے ذریعے جنگی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی، تاہم حقیقت پر مبنی بیانیہ نہ ہونے کی وجہ سے بھارت عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں ہندوتوا نظریے کے زیر اثر اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ کینیڈا اور برطانیہ میں سکھوں کے قتل اور پاکستان میں ٹی ٹی پی اور فتنہ الخوارج کی معاونت جیسے واقعات بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ثبوت اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کو فراہم کر دیے ہیں۔ انہوں نے بھارتی عسکری قیادت کے بیان کو شکست کا اعتراف قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کوششوں سے پاکستان عالمی سطح پر عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جبکہ بھارت اپنی پالیسیوں کے باعث تنہائی کا شکار ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago