وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں علاقائی صورتحال اور خطے میں امن کے قیام کے لیے جاری کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے اسلام آباد میں انعقاد کے حوالے سے سفارتی کاوشوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔
محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ دیرپا امن اور مسائل کے حل کے لیے سفارتی رابطوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کی جانب سے بھی مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔
وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر اس مسئلے کے حل کے لیے ہر سطح پر متحرک ہیں اور تمام فریقین کو پرامن سفارتی حل کی حمایت کرنی چاہیے۔
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خطے میں قیام امن اور تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…