بروقت اقدامات سے توانائی کے بحران کو ٹالا، مستقبل کی منصوبہ بندی میں توانائی کا تحفظ کلیدی ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کی حفاظت ملکی مستقبل کے لائحہ عمل کا اہم ترین حصہ ہے اور بروقت اقدامات کے باعث موجودہ علاقائی صورتحال میں توانائی کے بحران سے بچنا ممکن ہوا۔

وزیراعظم نے توانائی سیکیورٹی کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے خام تیل کے اسٹریٹجک ذخائر قائم کرنے پر کام جاری ہے۔ انہوں نے توانائی کی بچت اور پائیدار ترقی کے لیے نقل و حمل کے شعبے کو مرحلہ وار ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مستقبل میں سرکاری استعمال کے لیے صرف الیکٹرک بسیں اور موٹر سائیکلیں خریدی جائیں اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے عمل کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے فاضل شمسی توانائی کو محفوظ کرنے کے لیے بیٹریوں کی دستیابی اور مقامی سطح پر اعلیٰ معیار کی اسٹوریج بیٹریاں بنانے کی حوصلہ افزائی کا بھی حکم دیا۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نیشنل کوآرڈینیشن اینڈ مینجمنٹ کونسل توانائی کی صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہی ہے۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں جبکہ غذائی تحفظ کی صورتحال بھی مستحکم ہے۔

اجلاس میں شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ تیل و گیس کمپنیوں کی مسلسل کوششوں سے مقامی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گرڈ سطح پر بیٹری اسٹوریج کے دو پائلٹ منصوبوں کے لیے پی سی ون تیار کیا جا رہا ہے اور شمسی توانائی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو بیٹری اسٹوریج لگانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سردار اویس لغاری، عطا اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، احسن اقبال، مشیر برائے نجکاری محمد علی، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago