پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ، فی تولہ 5200 روپے سستا

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جمعرات کے روز بھی جاری رہا اور فی تولہ قیمت 5 ہزار 200 روپے کی نمایاں کمی کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 762 روپے پر آ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 52 ڈالر فی اونس کی کمی سے 4 ہزار 714 ڈالر تک گرنے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر مرتب ہوئے۔ دس گرام سونے کا بھاؤ 4 ہزار 458 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 321 روپے ہو گیا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد فی تولہ چاندی 225 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 99 روپے اور دس گرام چاندی 193 روپے کی کمی سے 6 ہزار 943 روپے کی سطح پر آ گئی۔

عالمی منڈی میں دیگر قیمتی دھاتوں کا رجحان بھی منفی رہا، جس میں چاندی 1.9 فیصد کمی کے ساتھ 76.22 ڈالر، پلاٹینم 1.8 فیصد کمی سے 2 ہزار 37.18 ڈالر اور پیلیڈیم 2.1 فیصد کمی کے بعد 1 ہزار 512.86 ڈالر فی اونس پر فروخت ہوا۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز بھی سونے کی قیمت میں 1 ہزار 200 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 98 ہزار 962 روپے پر بند ہوا تھا، جبکہ دس گرام سونا 1 ہزار 29 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 779 روپے پر رہا تھا۔ بدھ کو چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 34 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی دوران بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 0.03 روپے کی معمولی بہتری کے ساتھ 278.87 روپے پر بند ہوا تھا۔

منگل کے روز بھی ملکی و بین الاقوامی منڈیوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تنزلی دیکھی گئی تھی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر فی اونس سستا ہوا تھا، جبکہ مقامی سطح پر فی تولہ سونا 1 ہزار روپے کی کمی سے 5 لاکھ 162 روپے پر فروخت ہوا تھا۔ اسی روز چاندی کی فی تولہ قیمت 59 روپے کی کمی سے 8 ہزار 358 روپے پر رہی تھی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago