وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے خلائی مشن کے لیے منتخب ہونے والے پاکستانی خلابازوں خرم داؤد اور محمد ذیشان علی سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے دونوں خلابازوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، چیئرمین سپارکو اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔ اس اہم موقع پر پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے خلابازوں کے انتخاب کو پوری قوم کے لیے باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مشن ملکی تاریخ میں خلائی سفر کے ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خلائی تحقیق کے میدان میں چین کے ساتھ اشتراک دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور سائنسی ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔
چینی سفیر نے خلائی تحقیق کے شعبے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور اس ضمن میں دونوں ممالک کے درمیان گہرے ہوتے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ پاکستانی خلابازوں کا انتخاب فروری 2025 میں چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی اور پاکستان کی خلائی ایجنسی سپارکو کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت عمل میں آیا ہے۔ یہ معاہدہ خلابازوں کے انتخاب، تربیت اور مستقبل کے مشن میں شرکت کے لیے مشترکہ کوششوں کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…