اسلام آباد میں وطن کی خاطر کے عنوان سے ایک نیا قومی نغمہ جاری کر دیا گیا ہے جس کا مقصد شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے اور عزم کو اجاگر کرنا ہے۔
یہ نغمہ عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے قومی ہیروز کی بہادری، ثابت قدمی اور میدان جنگ میں ان کی برتری کو نمایاں کرتا ہے۔ نغمے کے بول پاک فوج کے پختہ عزم اور ایمان سے سرشار جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔
وطن کی خاطر جئیں مریں گے جیسے طاقتور بولوں کے ذریعے فوجیوں کی غیر متزلزل حب الوطنی اور ثابت قدمی کو اجاگر کیا گیا ہے۔ نغمے کی ہر دھن ان مجاہدین کے عزم کی گونج ہے جن کی طاقت دشمنوں کے دلوں میں خوف پیدا کرتی ہے اور یہ قومی اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیتی ہے۔
یہ نغمہ اس عزم کا اعادہ ہے کہ مسلح افواج ہر لمحہ قوم کے ساتھ کھڑی ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ نغمہ ان سابق فوجیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…