Categories: Newsپاکستان

پنجاب: چیف جسٹس کی منظوری کے بعد 18 سیشن ججز کے تبادلے

لاہور ہائی کورٹ نے چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد پنجاب بھر میں 18 سیشن ججوں کے تبادلے اور تقرریاں کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت متعدد اضلاع میں تعیناتیوں اور او ایس ڈی کے عہدوں پر تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چار سیشن ججوں کو او ایس ڈی بنا کر لاہور سیشن کورٹس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان ججوں میں شہزاد رضا، ضیاء اللہ اور محمد نعیم شامل ہیں جن کا تعلق بالترتیب اوکاڑہ، ساہیوال اور شیخوپورہ سے ہے۔

اہم تقرریوں اور تبادلوں میں سردار اقبال ڈوگر کو وہاڑی سے لاہور، قمر الزمان کو سرگودھا سے گجرات، جبکہ عابد حسین کو بھکر سے شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

دیگر تقرریوں میں محمد ندیم کو اوکاڑہ، عامر سلیم رانا کو رحیم یار خان سے منڈی بہاؤالدین اور ریحان بشیر کو قصور سے بھکر بھیج دیا گیا ہے۔

اسی طرح محمد فیصل کو ساہیوال، ناصر حسین کو راولپنڈی سے میانوالی اور اصغر علی کو میانوالی سے راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔

مزید برآں محمد عباس کو ڈیرہ غازی خان سے وہاڑی، اعجاز الرحمان کو گجرات سے سرگودھا، محمد نوید کو ننکانہ صاحب، اظہار الحق کو رحیم یار خان، احمد نواز کو قصور اور محمد عطار بانی کو ڈیرہ غازی خان تعینات کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago